عوام کی آواز
پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد وجود میں آیا تقریباً 20 لاکھ افراد نے اپنی جان کا نظرانا پیش کیا تب جا کر ہمیں ایک ایسی سر زمین ملی جہاں ہم آزادی کے ساتھ اپنی زندگیاں بسر کرسکتے تھے۔ پاکستا ن ایک نام ملک کا نہیں بلکہ اس قوم کا نام ہے جہاں بلوچی،پٹھان ،سندھی ،پنجابی ،اردو اور متعدد زبان بولنے والے کڑوڑ لوگ بستے ہیں۔ پاکستان اس وقت بے پناہ مشکلات سے گز رہا ہے اور حسبِ اقتدار کو اس بات کی توقیق نہیں کہ وہ مسائل کا حل کر سکیں انہیں صرف اس بات سے مطلب ہے کہ وہ کس طرح عوام کے ٹیکس سے موصول رقم فضول کاموں پر خرچ اور ان پیسوں سے اپنی جیبیں بھر سکیں ۔موجودہ حکومت نے لاہور اورنج لائین ٹرین کے منصوبے پر 175بلین روپے کی لاگت متوقع تھی لیکن اس منصوبے پر اب تک 200بلین سے زائد کا خرچا ہوچکا ہے جبکہ اگر دیکھا جائے تو چھوٹے میا ں صاحب اس منصوبے سے ملک کوروزانہ کی بنیاد پر 40ملین روپے کا نقصان ہوگا اس کے علاوہ ان پیسوں سے تقریباًڈھائی لاکھ افراد کو اپنی گاڑیاں دلائی جاسکتی تھی مزید یہ کہ حکومتِ پنجاب کویہ شاید معلوم نہ تھا کہ پنجاب میں تقریباً 30لاکھ بچے اس وقت اسکول سے باہر ہیں اور اگر وہ ہر بچے کو 15,000معاوضہ دیتے تو پھر بھی یہ رقم بس 44ملین بنتی لیکن کیا کہنا ہے چھوٹے میا ں صاحب کا انھیں شاید یہ بھی معلوم نہ تھا کہ پنجاب میں 4 میں سے 3 لوگوں کوپینے کا صاف پانی مہیا نہیں اور اگر وہ پیسے اس کام میں لگا دیے جاتے تو تقریباً ساڑھے ساتھ کڑوڑ لوگوں تک پینے کے صاف پانی کی ریہائی ممکن بنائی جاسکتی تھی ۔جبکہ کینسر سے خطرناک مرض سے نمٹنے کے لئے 41 اسپتال قائم کئے جاسکتے تھے لیکن ایسا نہ ہوا کو میاں صاحب کو بس پورا پنجاب چھوڑ کر سارا پیسہ لاہور پر جو خرچ کرنے کی جو زد تھی جبہی تو تعلیم پر بس 59بلین اور صحت پر صرف54بلین روپے خرچ کئے۔
No comments:
Post a Comment